خواجہ سرا سے شادی کرنیوالے شوہر کیساتھ بیوی نے کیا کیا؟

marriage to Transgender
کیپشن: marriage to Transgender
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اوڈیشہ میں شوہر نے بیوی کی رضامندی سے خواجہ سرا خاتون سے شادی کر لی، اس شخص کی بیوی نے نہ صرف  اپنے شوہر  کی دوسری شادی کو قبول کیا ہے بلکہ اپنی خواجہ سرا سوتن  کے ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے رہنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ایک 32 سالہ شخص نے اوڈیشہ کے کالاہنڈی ضلع کے نرلا کے ایک مندر میں اپنی بیوی کی منظوری سے ایک  خاتون خواجہ سرا  سے شادی کی ۔دوسری شادی کرنے والا شخص   ایک دو سالہ بیٹے کا باپ  ہے اور اس کی پچھلے سال ٹرانس وومن سے اس وقت  ملاقات ہوئی تھی جب وہ سڑکوں پر بھیک مانگ رہی تھی۔ آدمی کے لیے یہ پہلی نظر  کی  محبت تھی، اس نے خواجہ سرا کا موبائل نمبر لیا اور اس سے رابطے میں رہا۔

ایک ماہ قبل اس شخص کی بیوی کو اس کے شوہر کی   خواجہ سرا  کے ساتھ باقاعدہ بات چیت کے بارے میں پتا چلا ، بیوی کے پوچھنے پر آدمی نے   خواجہ سرا کے ساتھ تعلقات کا اعتراف کیا اور اپنی بیوی کو بتایا کہ وہ اس رشتے کے بارے میں سنجیدہ ہے۔ جس کے بعد  اس کی بیوی  نے دونوں کی شادی کیلئے رضا مندی ظاہر کردی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer