ویب ڈیسک : شاداب کا کیچ چھوڑنا بھارتی پولیس کے کام آ گیا، ویڈیو سے آگاہی مہم چلا دی۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 میں شاداب کا کیچ چھوڑنا پاکستانی ٰٹیم کے لیے تو نقصان دہ ثابت ہوا، لیکن بھارتی پولیس کے کام آ گیا، انہوں نے اس ویڈیو کو اپنے عوام کیلئے آگاہی مہم کے لیے استعمال کر لیا۔دہلی پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایشیا کپ کے فائنل میں شاداب خان اور آصف علی کے ٹکرانے اور کیچ چھوڑنے کی ویڈیو شیئر کردی، جس کے کیپشن میں لکھا کہ اے بھائی ذرا دیکھ کر چلو۔ویڈیو میں روڈ سیفٹی اور ایشیا کپ کے ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا گیا ہے، جبکہ خصوصی گانا بھی ساتھ لگایا گیا ہے۔
Ae Bhai, Zara Dekh Ke Chalo#RoadSafety #AsiaCup2022Final pic.twitter.com/gepAVvrO33
— Delhi Police (@DelhiPolice) September 12, 2022
یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے سری لنکا کے خلاف شکست کی ذمے داری قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے معذرت بھی کی تھی، انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ کیچز وِن میچز، میں اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میں نے اپنی ٹیم کو مایوس کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ، محمد نواز اور حارث رؤف کی کارکردگی ہمارا مثبت پہلو رہی ہے جبکہ محمد رضوان نے بھی اچھی کوشش کی۔