ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان ہونا باقی ہے: شیخ رشید

Sheikh Rasheed
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان ہونا باقی ہے۔

سابق وفاقی وزیرشیخ رشید  نے کہا ہے کہ  بجلی 4 اعشاریہ پانچ صفر روپے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی۔ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان ہونا باقی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے اورعوام کا چولہا نہیں جل رہا، عوام خودبخود سڑکوں پر نکلیں گے, فضل الرحمان نے توسیع دینے والی پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے, ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے۔