ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بازی لے گیا، دنیا کے بڑے بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

Traffic System
کیپشن: Lahore City
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : سیف سٹیز انٹیلی جنٹ ٹریفک سسٹم سے لاہور کی دنیا کے بڑے بڑے شہروں سے رینکنگ بہتر ہوگئی۔ لاہور رینکنگ کے اعتبار  سے لندن،  نیویارک، پیرس، بیجنگ، سڈنی اور ماسکوسے کئی درجے اوپر، صوبائی دارالحکومت نےدبئی، استنبول، قاہرہ، تہران، دہلی اور ریاض کو بھی پچھاڑ دیا۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق شہر میں انٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں۔ لاہورکی دنیا کے بڑے بڑےشہروں سے ٹریفک نظام رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے۔ لاہور رینکنگ کے اعتبار سے لندن، نیویارک، پیرس، بیجنگ، سڈنی اور ماسکوسے کئی گنا اوپر ہے۔ٹریفک مینجمنٹ عالمی رینکنگ میں لاہور نے دبئی، استنبول، قاہرہ، تہران، دہلی اور ریاض کو بھی پچھاڑ دیاہے۔

سیف سٹیز انٹیلی جنٹ ٹریفک سسٹم سے لاہور میں جان لیوا حادثات میں 33 فیصد کمی آئی۔ سفر کے دورانیے میں 35 فیصد بہتری، ای چالان سسٹم سے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزیوں میں 56 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔