عام شہریوں کیلئے خلا کی سیر ، کرایہ لاکھوں  ڈالر، پہلی پرواز بدھ کو

 عام شہریوں کیلئے خلا کی سیر ، کرایہ لاکھوں  ڈالر، پہلی پرواز بدھ کو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : سپیس ایکس تین روزہ مشن پر بدھ کو چار افراد کو خلا میں  لے جائے گا ۔ یادرہے  یہ عام  عام شہریوں کے ساتھ زمین کے گرد چکر لگانے والا پہلا مشن ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس نے   خلائی سیاحت  کی سروس عام شہریوں کے لئے بھی شروع کردی ہے۔ سپیس ایکس کی پرواز کو 38 سالہ امریکی ارب پتی جیرڈ آئزک مین نے چارٹرڈ کیا ہے، جو پیمنٹ پراسیسنگ کمپنی شفٹ 4 کے بانی اور سی ای او ہیں۔ وہ ایک تجربہ کار پائلٹ بھی ہیں۔ نہوں نے سپیس ایکس کو جو کرایہ  ادا  کیا ہے اس کا آفیشلی تو پتہ نہیں چل سکا لیکن ممکنہ طور پر یہ لاکھوں ڈالر ہوسکتا ہے۔ سپیس ایکس کریو ڈریگن بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے اڑان بھرے گا اور مدار میں جائے گا۔ فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی سینٹر سے لانچ پیڈ 39 اے سے بدھ کی رات 8:00 بجے لفٹ آف شیڈول ہے، یہاں سے ہی چاند پر اپالو مشن روانہ ہوا تھا۔ مسافروں اور عملے نے اس حوالے سے آج ری ہرسل میں بھی حصہ لیا۔
 سپیس ایکس پہلے ہی ناسا کی جانب سے بین الاقوامی سپیس سٹیشن کے لیے 10 سے کم خلابازوں کو لے جا چکا ہے۔ لیکن یہ پہلا موقع ہوگا جب غیر پیشہ ور خلابازوں کو لے جایا جائے گا۔یادرہے اس سے قبل  'انسپائریشن 4' نے موسم گرما میں مشن مکمل کیا جس میں ارب پتی رچرڈ برینسن اور جیف بیزوس نے بالترتیب ورجن گیلیکٹک اور بلیو اوریجن سپیس شپ پر خلا کا سفر کیا۔