ناقص خوراک تیار کرنے پر 6 فوڈ پوائنٹ سیل

ناقص خوراک تیار کرنے پر 6 فوڈ پوائنٹ سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) فوڈ اتھارٹی نے ناقص خوراک تیار کرنے پر لاہور ڈویژن میں 6 فوڈ پوائنٹس سیل، 6210 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 21 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران، قوانین کی خلاف ورزی پر 6 فوڈ پوائنٹ سیل اور 15 کو بھاری جرمانے کئے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق جدید لیکٹو سکین مشینوں سے لیس ملک موبائل ٹیسٹنگ لیبز سے 245 گاڑیوں میں موجود 2 لاکھ 37 ہزار60 لٹر دودھ چیک کیا گیا۔ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 6210 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔ تلف کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔

ناقص انتظامات اور حشرات کی بھرمار پر توصیف سویٹس پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کر دیا گیا۔ غیر معیاری دودھ کی فروخت پر اللہ والے، الخیر، بسم اللہ اور امجد ملک شاپس کو سیل کر دیا گیا۔ 

عرفان میمن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں عوام تک پہنچنے والی خوراک کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرتی ہیں، صرف کاروبار نہیں، معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کو اپنا مذہبی اور قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔