سی سی پی او لاہور کو شوکاز نوٹس جاری

سی سی پی او لاہور کو شوکاز نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: متاثرہ خاتون کے حوالے سے بیان پر سی سی پی او لاہور کو شوکاز نوٹس جاری، عمر شیخ کو سات روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت، وزیراعلیٰ عثمان بزدار  نے  جواب آنے پر قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کے حوالے سے بیان پر سی سی پی او لاہور کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے ، عمر شیخ کو سات روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے اور  وزیراعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار  نے  جواب آنے پر قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرا دی۔ وزیراعلیٰ  پنجاب کا کہنا تھا کہ  سی سی پی او کا بیان غیر ضروری تھا اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کے   سی سی پی او لاہور    شیخ عمر کے متنازع بیان پر پنجاب پولیس تنقید کی زد میں آگئی ہے جس کی وجہ سے  سیاسی،سماجی اورعوامی حلقوں کی جانب سے بیان کی شدید مذمت  کی گئی اور سوشل میڈیا محاذ سے بھی گولہ باری جاری ہے اس  لئے  آئی جی انعام غنی   نے ا سی سی پی او  کو  آئندہ بیان نہ دینے کا حکم د ے دیا ہے  اور کہا ہے کہ  سانحہ موٹر وے پر پریس بریفنگ لاہور پولیس کا فوکل پرسن دے گا۔

 

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی  نےشکوہ کیا ہے کہ معلومات زیادہ عام ہونے کا ملزم کو فائدہ پہنچا، ان کا کہنا تھا کہ  کہا سادہ کپڑوں میں پولیس گئی تو عابدعلی اور اہلیہ فرار ہوگئے،  تاہم عابد کی بیٹی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے،  ہماری ٹیمیں اس وقت دونوں ملزمان کے پیچھے ہیں، انٹیلی جنس کو بھی استعمال کر رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کا مزید کہنا تھا کہ  ملزمان کی گرفتاری کی خبریں غلط ہیں اور  ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے لیکن جلد گرفتار کرلیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer