ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصباح الحق پر بڑی مصیبت آن پڑی

مصباح الحق پر بڑی مصیبت آن پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں پی سی بی کا مصباح الحق کو ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر کا عہدہ دینے کا اقدام چیلنج ، عدالت نے پی سی بی سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سید علی زاہد بخاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیاکہ مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر تقرری میرٹ کے خلاف ہے، مصباح الحق ان دونوں عہدوں کے اہل نہیں، انکی تقرری پی سی بی کے اپنے رولز کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے درخواست گزار وکیل سے استفسار کیاکہ آپ کو مصباح الحق کی قابلیت پر کوئی شک ہے؟ آپکو تو خوشی ہونی چاہیے کہ اس مرتبہ پی سی بی نے کوچ امپورٹ نہیں کیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ انہیں مصباح الحق کی قابلیت پر کوئی شک نہیں، لیکن جن عہدوں کے لیے مصباح کی تقرری کی گئی اس کا طریقہ کار میرٹ پر نہیں اپنایا گیا۔

درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت میرٹ کی خلاف ورزی پر مصباح الحق کی تقرری کالعدم قرار دے۔

دوران سماعت پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے درخواست کی مخالفت کی، تاہم عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد پی سی بی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer