ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ڈسٹرکٹ لیگ ، تین میچوں کے دلچسپ نتائج

لاہور ڈسٹرکٹ لیگ ، تین میچوں کے دلچسپ نتائج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے دلچسپ ایونٹ میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہوگیا۔

آر اے بازار سپورٹس گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں ٹاپ جیز نے گریفن یوتھ کو دو کے مقابلے تین گول سے شکست دے دی ۔

دونوں ٹیموں میں موجود نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیااور ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے  تاہم کامیابی ٹاپ جیز کےحصے میں آئی ۔

ٹاون شپ میں کھیلے گئے میچ میں کینال ویو نے لاہور سٹی کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد دو صفر سے مات دے دی ۔

 رائیڈرز کلب فیصل ٹاون کی گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں وحدت ایف سی نے مغلپورہ ہیروز کو تین گول داغ کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

 مغلپورہ ہیروز کی ٹیم میچ میں ایک گول کر سکی ۔