سٹی42: اسلام آباد میں مجوزہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ملتوی کردی گئی۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں صوبائی وزرائے تعلیم،وفاقی وزیر تعلیم نے شرکت کرنی تھی۔
ترجمان وزیر تعلیم کا کہناہے کہ اسلام آباد کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ملتوی کردی،نئی تاریخ اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کل اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں واقع علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ہونا طے تھی۔ کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے تھے کہ پیر کی شام کانفرنس ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔