ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا دیا

Babar Azam, Test cricket record, World Test cricket champion ship, city42
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے  پاکستان  کے سٹار بیٹر بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اہم ریکارڈ بھی بنا لیا۔

بابر اعظم نے اتوار کو  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے دوران ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔

بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں 23 رنز سکور کر کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں 3 ہزار رنز مکمل کر  لئے ۔

بابر اعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ایشین کھلاڑی بن گئے۔

بابر  اعظم نے یہ کارنامہ اپنے 37ویں ٹیسٹ میچ میں انجام دیا۔ اب تک وہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 18 ففٹی اور 8 سنچریاں سکور کر چکے ہیں۔

 انگلینڈ کے جو روٹ، بین سٹوکس،زیک کرالی اور آسٹریلیا کے، سٹیو سمتھ، لبوشین، ٹریوس ہیڈ اور عثمان خواجہ بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنےکا اعزاز انگلینڈ کے جو روٹ کو حاصل ہے  جنہوں نے 69 میچز میں 6 ہزار 80 رنز سکور کیے ہیں۔