ملک اشرف : تحریک انصاف کے رہنما واجد عظیم کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست، ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، ڈی جی امیگریشن اور ڈی جی ایف آئی اےسے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی رہنماء واجد عظیم کی درخواست پر سماعت کی، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سردار امیر حمزہ پیش ہوئے۔درخواستگزارواجد عظیم کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہیں اور سبزہ زار سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں، تاہم کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ اس وقت پی پی 172 لاہور سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔واجد عظیم کے مطابق، نو مئی کے مقدمے میں ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا، حالانکہ ایس پی کینٹ نے عدالت میں ان کا نام لسٹ سے نکالنے سے متعلق رپورٹ جمع کروائی تھی، مگر اس کے باوجود ان کا نام ابھی تک فہرست سے نہیں نکالا گیا۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App