ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بار کونسل کے انتخابات قریب آگئے

پنجاب بار کونسل کے انتخابات قریب آگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب بار کونسل کے انتخابات قریب آگئے، صوبے بھر میں انتخابی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آگئی ہے۔ وکلاء گروپس کی جانب سے انتخابی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، مختلف شہروں میں میٹنگز اور ملاقاتوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔
  پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئےتین سو سے زائد امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال 11 اکتوبر کو مکمل کرلی گئی ہے، جبکہ کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر مقرر ہے۔امیدواروں کی حتمی فہرست 16 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔ صوبے بھر میں پولنگ یکم نومبر کو ہوگی جس میں ہزاروں وکلاء ووٹ کاسٹ کریں گے۔ذرائع کے مطابق ووٹوں کی باضابطہ گنتی 6 نومبر کو پنجاب بار کونسل آفس لاہور میں کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن انتخابات کے حتمی نتائج 17 نومبر کو جاری کرے گا۔

Ansa Awais

Content Writer