(اشرف خان)عالمی مارکیٹ میں سونا 60 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4076 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں محفوظ سرمایہ کاری پر سونے میں خریداری کا رجحان ہے ۔
صرافہ ڈیلرز کاکہناہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے پر مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی بڑا اضافہ ہوگا اور پاکستان میں فی تولہ سونا 5 ہزار سے 5 ہزار 500 روپے تک مہنگا ہونے کے امکانات ہیں ۔
صرافہ ڈیلرزکے مطابق ہفتے کو ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے تھی ،عالمی مارکیٹ کے حساب سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت نئی ریکارڈسطح پر پہنچ جائے گی۔