سٹی42: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس جمعہ کے روز ریکارڈ اضافہ کے بعد گزشتہ 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
حکومتی اقدامات اور روپے کی قدر میں بہتری کے نتیجہ میں اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں جمعہ کے روز 721 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس جمعہ کے روز ریکارڈ اضافہ کے بعد گزشتہ 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
100 انڈیکس 9 جولائی 2017 کو 49 ہزار کی سطح پر تھا اور آج جمعہ کے روز ایک بار پھر 100 انڈیکس 1.48 فیصد اضافے سے 49 ہزار کی نفسیاتی بیرئیر عبور کر گیا۔
100 انڈیکس 6 سال بعد 49 ہزار 493 کی سطح پرپہنچنے سے سٹاک مارکیٹ اور کاروباری حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
جمعہ کے روز جو کاروباری ہفتہ کا آخری دن تھا، 15.38 ارب روپے مالیت کے 55.44 کروڑ شئیرز کا کاروبارکیا گیا ۔240 کمپنیوں کے شئیرز میں اضافہ ،جبکہ 99 کمپنیوں کے شئیرز میں کمی ہوئی۔