ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی کے بعد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 عالمی میڈیا کے مطابق آج عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت میں 0.57 فیصد اضافے کے بعد  86.57 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 0.75 فیصد اضافے کے بعد 83.63 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

 عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی اور اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ مشرق وسطی تنازع کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھا گیا۔

 عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 38 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے کی کمی امکان ہے۔

Ansa Awais

Content Writer