ویب ڈیسک: ایف بی آر نے 2 سال بعد پراپرٹیز کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کی تیاری کر لی تمام ریجنل ٹیکس دفاتر سے 13 اکتوبر تک پراپرٹیز کی نئی ویلیو ایشن طلب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پراپرٹیز کی نئی ویلیو ایشن طلب کرلیں ایف بی آر نے متعلقہ تمام دفاتر کو مراسلہ بھیج دیا تمام ریجنل ٹیکس کمشنرز سے 13 اکتوبر تک پراپرٹیز ویلیو ایشن طلب کی گئی ہیں۔ ریجنل کمشنرز کو فوری طور پر ویلیوایشن بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ملک کے 21 بڑے شہروں میں پراپرٹیز کی نئی ویلیو ایشن کا تعین کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پراپرٹی کی پرانی ویلیو ایشن میں کوئی فرق ہو تو آگاہ کیا جائے۔ کسی علاقے میں اگر کسی جگہ کی ویلیو ایشن شامل نہیں تو اسے شامل کیا جائے اگر کوئی ایریا ویلیو ایشن ٹیںل سے رہ گیا تو اس کی ذمہ داری چیف کمشنر پر ہوگی۔ اس سے قبل آخری بار ایف بی آر نے جولائی 2019 میں پراپرٹیز کی قیمتیں مقرر کی تھیں جائیداد کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو کی 85 فیصد تک ہیں۔