نیشنل ٹی20 کا فائنل آج کھیلا جائے گا

National T20 Final
کیپشن: National T20 Final
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے مابین نیشنل ٹی20 کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔

دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا اور ہوم سٹی سینٹرل پنجاب کے مابین نیشنل ٹی 20 کا فائنل آج شام کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ہوم سٹی سینٹرل پنجاب نے جی ایف ایس سندھ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، سینٹرل پنجاب نے 142 رنز کا ہدف 13 گیندیں قبل 3 وکٹوں  کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ 22 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گنوانے کے بعد سینٹرل پنجاب کے اوپنر احمد شہزاد اور کامران اکمل نے 88 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے سینٹرل پنجاب کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی۔

کامران اکمل 36 گیندوں پر 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد حسین طلعت نے 13 اور قاسم اکرم نے 11 رنز بناکر سینٹرل پنجاب کو فتح دلا دی، اس سے قبل سندھ نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو سندھ کی ٹیم سینٹرل پنجاب کی جانب سے بھنے گئے اسپن کے جال میں پھنس گئی۔

 اوپنر خرم منظور اور شرجیل خان کی 50 رنز کی ابتدائی شراکت کے باوجود سندھ کی ٹیم بڑا مجموعہ بنانے میں ناکام رہی، خرم منظور کو 34 رنز پر ظفر گوہر نے جبکہ شرجیل خان کو 32 رنز پر قاسم اکرم نے پویلین کی راہ دکھائی، قاسم اکرم نے تین جبکہ ظفر گوہر اور وہاب ریاض نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، قاسم اکرم کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer