اے این ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

اے این ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) اینٹی نارکوٹکس پنجاب نے بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، لاہور ایئرپورٹ کارگو پر کارروائی کے دوران منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی۔

اے این ایف  حکام کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارگو پر تلاشی کے دوران کنسائنمنٹ سےمنشیات کی بھاری مقدار برآ مد کر لی گئی، کنسائنمنٹ ملتان کے رہائشی مخدوم رشید کےنام سے لندن میں جیمز کے لیےبک کرائی گئی تھی، برآمد ہونے والی 24 کلوگرام ہیروئن کو بڑی مہارت کے ساتھ سالٹ لیمپ کارٹن میں چھپایا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer