ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلبرگ زون انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن، کاؤنٹرز، ریڑھیاں ضبط

گلبرگ زون انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن، کاؤنٹرز، ریڑھیاں ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) گلبرگ زون انتظامیہ کا فیصل ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، کاؤنٹرز ریڑھیاں اور تجاوزات کا دیگر سامان قبضے میں لیا گیا۔

انسداد تجاوزات آپریشن کی قیادت زونل آفیسر ریگولیشن عامر اختر بٹ نے کی، ان کا کہنا تھا کہ چیف آفیسر ایم سی ایل علی عباس اور ایم او ریگولیشن زبیر وٹو کی ہدایت پر آپریشن کیا گیا تاہم آپریشن کے دوران 40 کاؤنٹرز، 13 ریڑھیاں اور 9 پھٹے قبضے میں لیے گئے۔

 زونل آفیسر ریگولیشن نے مزید کہاکہ تجاوزات سے متعلق پاکستان سٹیزن پورٹل کی تمام شکایات نمٹادی گئی ہیں، گلبرگ زون انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کر رہی ہے، تجاوزات سے متعلق شہریوں کی شکایات کو ترجیح بنیادوں پر نمٹایا جاتاہے۔

Sughra Afzal

Content Writer