سٹی 42 : چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران بنگلہ دیش کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں،جن میں دفاعی سلامتی اور خطے کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیف آف نیول اسٹاف نے بنگلہ دیش آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے سربراہان سے علیحدہ ملاقاتیں کیں. جس کے دوران دفاعی سلامتی اور خطے کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کا خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ۔
ایڈمرل نوید اشرف نےنیشنل ڈیفنس کالج (NDC) بنگلہ دیش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر این ڈی سی حکام کی جانب سے پاک بحریہ کے سربراہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، انہوں نے بنگلہ دیش نیوی کے کمانڈر چٹاگرام، کمانڈر فلیٹ اور ایریا سپرنٹنڈنٹ سے بھی ملاقاتیں کیں۔
علاوہ ازیں ایڈمرل نوید اشرف نے بنگلہ دیش نیول اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔ نیول چیف نے بنگلہ دیش نیول اکیڈمی کے اعلیٰ تربیتی معیار کو سراہا۔ اس موقع پر چٹاگرام پورٹ پر پی این ایس سیف پر عشائیے کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک بحریہ کے سربراہ اور پاکستان کے ہائی کمشنر کی میزبانی میں بنگلہ دیش نیول چیف، سفارت کاروں، عسکری و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
سورس : آئی ایس پی آر