ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری افسران اور ملازمین کی رہائش گاہوں کی تعمیر و مرمت  کیلئےفنڈ دینے کی سمری مسترد 

سرکاری افسران اور ملازمین کی رہائش گاہوں کی تعمیر و مرمت  کیلئےفنڈ دینے کی سمری مسترد 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور میں سرکاری افسران اور ملازمین کی رہائش گاہوں کی تعمیر و مرمت اور ترقیاتی کاموں کے لیے 2 ارب 22 کروڑ روپے کے فنڈ دینے کی سمری پنجاب حکومت نے مسترد کر دی۔

جی او آرز میں 6 نئی ترقیاتی اسکیمیں آئندہ اے ڈی پی 2025-26 میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ منصوبے میں سرکاری افسران کے لیے 6 منزلہ رہائشی عمارتوں کی تعمیر بھی شامل تھی۔

اس کے علاوہ جی او آرز اور وحدت کالونی میں 60 پرکولیشن ویلز کی تنصیب کی تجویز دی گئی تھی تاکہ زیر زمین پانی کی سطح بہتر بنائی جا سکے اور بارش کے پانی کو محفوظ کیا جا سکے۔ فیصل ٹاؤن لاہور میں 2 نئی ٹیوب ویلز لگانے، جی او آر ٹو اور تھری میں اسٹریٹ لائٹس اور دیگر سہولیات کی بحالی، اور وحدت کالونی میں سیوریج و واٹر سپلائی لائنز کی اپ گریڈیشن کی تجاویز بھی منصوبے کا حصہ تھیں۔

نئی رہائشی عمارتوں میں 30 فلیٹس اور پارکنگ کی سہولت شامل تھی جبکہ پونچ ہاؤس، چوبرجی گارڈن اسٹیٹ اور وحدت کالونی میں 33 گھروں کی تزئین و آرائش کی بھی تجویز تھی۔