ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

19 سالہ امریکی فٹبالر لورین ٹرنر روڈ حادثے میں  انتقال کر گئیں

19 سالہ امریکی فٹبالر لورین ٹرنر روڈ حادثے میں  انتقال کر گئیں
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی خاتون فٹبالر لورین ٹرنر روڈ حادثے میں زخمی ہونے کے 6 ہفتے بعد  انتقال کر گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق  کیلیفورنیا اسٹیٹ فلرٹن یونیورسٹی کی ایک با صلاحیت فٹبال کھلاڑی لورین ٹرنر تقریباً 6 ہفتے تک کومہ میں رہنے کے بعد انتقال چل بسی۔

19 سالہ لورین 27 ستمبر کو حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھی، ان کی الیکٹرک موٹر سائیکل کو ایک ٹرک نے پیچھے سے ٹکر ماری تھی، جس کی وجہ سے فٹبالر کے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور وہ کئی ہفتوں تک آئی سی یو میں زیر علاج رہی، حادثے میں ان کی ایک ساتھی بھی زخمی ہوئی تھیں۔

آج صبح لوین کے اہل خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کا اعلان کیا ہے۔