2024 کے عام انتخابات 75 سالہ تاریخ کے مشکل ترین انتخابات ہوں گے، حمزہ شہباز

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ 2024 کے عام انتخابات 75 سالہ تاریخ کے مشکل ترین انتخابات ہوں گے۔ سب سے زیادہ اہم یہ ہے کہ یوتھ کو ساتھ ملایا جائے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے بیٹ رپورٹر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو مل کر صرف ملکی معیشت پر کام کرنا چاہیے۔ ہمیں مل کر ڈالر اور پٹرول کی قیمت کو کنٹرول کرنا ہے۔ سیاسی جماعتوں میں برداشت کا مادہ ہونا چاہیے۔ عوام کے مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ ہمیں صرف اور صرف ملک کا سوچنا ہے۔ملک میں جب مشکلات آتی ہیں تو سب سے زیادہ قیمت عوام کو دینا پڑتی ہے۔ 16 مہینوں کی حکومت میں شہباز شریف نے اپنی من مانی نہیں کی ورنہ دھڑن تختہ ہوجاتا ۔پاکستان کے پاس بھی یہ آخری موقع ہے سب سے اہم یہ ہے کہ پاکستان کو بچا لیں۔ 

انہوں نےمزید کہا کہ مجھ پر اور میرے خاندان پر جھوٹے کیسز بنائے گئے لیکن اللہ تعالی نے سرخرو کیا۔ اسٹیبلشمنٹ پوری دنیا میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ اگر کسی گورنمنٹ کو سپورٹ کرے تو اچھی بات ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں تو اچھی بات ہے۔ 
 حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے بے تحاشا نعمتوں سے نوازا ہے۔ زراعت کے زریعے ہم اپنی بہت سی مشکلات ختم کرسکتے ہیں۔ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ نیب کے طریقہ کار کو میں نہیں مانتا۔ جب میں وزیر اعلیٰ پنجاب بنا تو ایسے لوگوں کو کرپشن کرتے دیکھا جن کو ٹھیک سمجھتا تھا۔ 
جماعتوں میں سیاسی کشمکش رہتی ہے۔ ماضی میں ایسا کوئی بھی کام جس سے حکومتی تسلسل میں رکاوٹیں پیدا ہوں ایسا کام نہیں کرنا چاہیے۔ 

جو لوگ چور ڈاکو کہتے تھکتے نہیں تھے وہ آج کہاں ہیں مجھے اس پر بالکل بھی خوشی نہیں ہے۔ عدم برداشت کے ماحول کو ختم کرنا پڑے گا ایک دوسرے کو برداشت کرنا پڑے گا، عدم برداشت کی سیاست کو ختم کرتے ہوئے کئی سال لگے گے۔ کوئی بھی قانون کسی کے کردار کو کم یا زیادہ نہیں کرسکتا۔ امریکہ ، برطانیہ ، ترقی پذیر ممالک ہرجگہ اپنا کردار ادا کرسکتی ہے۔ کوئی بھی کردار اہم نہیں رہتا، عوام کے لئے پرفارمنس اہم ہوتی ہے۔ ساؤتھ پنجاب کے میں نے تین دورے کیئے ہیں وہاں کی ٹکٹوں پر بہترین انداز میں کام کررہے ہیں، یہ لوگ بڑی کامیابی حاصل کریں گے۔