گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لے لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد : گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لے لیا،  نگران وزیراعلٰی جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔ خیبرپختونخوا کے 9رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ حلف لینے والوں میں سید مسعود شاہ، جسٹس(ر) ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، انجینئر عامر ندیم درانی، انجینئر احمد جان اور سید عامر عبداللہ  شامل تھے۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تقریب میں چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور اور انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔