ایم ایم اے فائٹر کرسچئن لوہسن کو فائٹ کے دوران حادثہ

MMA fighter
کیپشن: Christian Lohsen
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایم ایم اے فائٹر کرسچئن لوہسن کو فائٹ کےدوران حادثہ، آپریشن کرکے بائیں خصیہ نکال دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 26 سالہ امریکی مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر کرسچئین لوہسن ٹریننگ میں مصروف تھے کہ فائٹ کے دوران حریف باکسر نے انہیں کک مارنے کے بعد اپنی کہنی انہیں ماری، جس سے ان کا بایاں خصیہ پھٹ گیا، انہیں ایمرجنسی میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں  ڈاکٹرزنے آپریشن کرکے ان  کا زخمی خصیہ نکال دیا۔

اب ان کی حالت بہتر ہے تاہم وہ ابھی ہسپتال میں داخل ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خصیہ نکال دینے سے کوئی فرق نہیں پژے گا وہ نارمل زندگی گذار سکیں گے۔
یاد رہے  فلوریڈا ریاست کےرہائشی  لائٹ ویٹ فائٹرکرسچیئن لوہسن پروفیشنل فائٹرز لیگ کے فائٹر ہیں اور متعدد مقابلے لڑچکے ہیں۔ انہوں نے ا پنے آپریشن کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا اور اپنی تازہ ترین تصاویر بھی ہسپتال سے شیئر کیں۔