ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیمی فائنل میں شکست، حسن علی کے والد کا اہم بیان سامنے آگیا

Hassan Ali father
کیپشن: Hassan Ali
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اہم موقع پر آسٹریلیا کے بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کرنے والے حسن علی کے والد کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں حسن علی نے 19 ویں اوور میں آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کیا تھا اور پھر اُسی اوور میں میتھیو ویڈ نے 3 چھکے لگا کر آسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار کروا دیا تھا۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر شائقین کرکٹ کی جانب حسن علی کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا لیکن وزیراعظم عمران خان، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور موجودہ  اور  سابق کرکٹرز سمیت پوری ٹیم نے حسن علی کو سپورٹ کیا اور ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کے والد کا کہنا تھا کہ حسن علی پہلے بھی ہیرو تھا اور اب بھی ہیرو ہے، اللہ کی مہربانی سے پوری ٹیم ہیرو ہے، تمام قومی کھلاڑی میرے بیٹے ہیں، آگے بھی یہ ہیرو ہی رہیں گے۔

حسن علی کے والد عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ انڈیا کو شکست دی تو ہم ہیرو تھے، نیوزی لینڈ کو شکست دی تو بھی ہم ہیرو تھے، لگاتار 5 میچز جیتے تو بھی ہیرو تھے۔ان کا کہنا تھا کھلاڑی دل چھوٹا نہ کریں، میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں، ان شاء اللہ یہ ہیرو بن کر اوپر آئیں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر