جعلسازوں کیخلاف لاہور میں بڑا آپریشن، ہزاروں لیٹرمضرصحت تیل پکڑا گیا

punjab food authority
کیپشن: punjab food authority
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : پنجاب فوڈ اتھارٹی  کی  جانب سےجعلسازوں کیخلاف لاہورمیں بڑا آپریشن، 8 گھنٹے کی طویل ناکہ بندی کےدوران  6 ہزار860لیٹرمضرصحت استعمال شدہ اور آلائشوں سے تیارکردہ تیل پکڑا گیا۔

 پنجاب فوڈ اتھارٹی  کی  جانب سےجعلسازوں کیخلاف لاہورمیں بڑا آپریشن، 8 گھنٹے کی طویل ناکہ بندی کےدوران  6 ہزار860لیٹرمضرصحت استعمال شدہ اور آلائشوں سے تیارکردہ تیل پکڑا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ   کے مطابق  مضر صحت آئل لانے والے ٹرک کو اڈا پلاٹ لاہور سے پکڑا گیا۔ آلائشوں سے تیارمضر صحت آئل گاڑی نمبرLES.6549,LES-4401 میں سپلائی کے لیے لاہور لایا جا رہا تھا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ آلائشوں سے تیارآئل کو استعمال شدہ گندے تیل میں ملا کر کے دوبارہ فروخت کیا جا نا تھا۔ آلائشوں سے نکلا تیل بہت زیادہ سفید ہونے کے باعث گندے تیل میں حل ہو کر اسے نئے جیسا بنا دیتا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا  کہ  پی ایف اے قوانین کے مطابق آلائشوں سے نکلے تیل کی صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کی اجازت ہے۔خوراک کے کاروبار میں دھوکہ دہی کرنے والے انسان دشمن سخت سزاؤں کے حقدار ہیں۔ پنجاب میں خوراک کے معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔