ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دورہ نیوزی لینڈ، کھلاڑیوں کیلئے کورونا ایڈوائزری جاری

دورہ نیوزی لینڈ، کھلاڑیوں کیلئے کورونا ایڈوائزری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( حافظ شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ‏قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز کے لئےے کورونا وائرس ایڈوائزری جاری کردی۔

‏پی سی بی نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے ایڈوائزری جاری کی۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ جانے والے اسکواڈ میں شامل کرکٹرز کو ایڈوائزری پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ روانگی سے قبل آئندہ دس روز انتہائی محتاط رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ 

پی سی بی میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں اور سپورٹ‏ سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ کوشش کریں زیادہ تر گھروں میں رہا جائے اور کھلاڑی ضروری نقل و حرکت کھلی فضا تک محدود رکھیں۔ اس کے ساتھ کھلاڑیوں کو ٹریننگ محدود اور میدان میں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف سے کہا گیا ہے کہ حکومت کے کوروناایس او پیز پر بھی سختی سے عمل کریں۔