ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی انتخابات میں مُردوں نے بھی ووٹ ڈال دیا

امریکی انتخابات میں مُردوں نے بھی ووٹ ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:امریکی نیوز چینل نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ ووٹ ڈالنے والے مردہ امریکی شہریوں کے ناموں کی فہرست بھی نشر کر دی گئی۔


امریکی ٹی وی چینل پر نشر فہرست میں درجنوں ایسے ووٹرز کے نام ہیں جو 2003 کے بعد وفات پا چکے، چینل نے ان افراد کی تاریخ پیدائش بھی دکھائی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ ان مردہ ووٹرز نے ووٹ کس امیدوار کو ڈالا۔چینل کے اینکر پرسن نے دعویٰ کیا کہ مبینہ انتخابی دھاندلی کے لیے ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی گئی۔اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ جب آپ ووٹ ڈالنا آسان بنا دیں گے تو مُردے بھی ووٹ ڈالیں گے اور امریکی ٹی وی نے خیال ظاہر کیا کہ یہ ووٹ جوبائیڈن کو جتوائیں گے۔


خیال رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح اکثریت حاصل ہے تاہم اب تک سرکاری سطح پر انتخابی نتائج کا اعلان نہیں ہو سکا ہے۔ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے لاکھوں ووٹ مخالف کے کھاتے میں ڈالے گئے۔دوسری جانب امریکی الیکشن کمیشن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات مکمل طور پر شفاف ہوئے، کسی کو بھی اس پر شک نہیں ہونا چاہیے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor