سینٹ الیکشن بھی اپنے مقررہ وقت ہی ہوں گے:گورنر پنجاب

سینٹ الیکشن بھی اپنے مقررہ وقت ہی ہوں گے:گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: گورنر پنجاب سے پارٹی وفود اور بز نس کیمونٹی کی ملاقاتیں، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ مخالفین حکومت کو گھر بجھوانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، سینٹ الیکشن بھی اپنے مقررہ وقت ہی ہوں گے۔

       

گورنر ہاوس میں پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمدسرور کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام ادارے ایک پیج پرہیں، ہم عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے عوام ہمارے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ جمہوریت اورپار لیمنٹ سمیت تمام ادارے مضبوط بنا رہے ہیں، آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں سیاسی انتقام پرنہیں۔

 

چودھری محمد سرور نے کہا کہ حکومت قوم سے کیے جانے والا ہروعدہ پورا کرے گی، گلگت بلتستان کے انتخابات بھی کپتان ہی جیتے گا، حکومت نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے،  کورونا ایس او پیز پرعمل کے سواکوئی آپشن نہیں۔ 

 

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل  کے لئے بزنس کیمونٹی بھی تعاون کرے، امریکہ جیسے حالات سے بچنے  کے لئے کورونا ایس اوپیز پرعمل لازم ہے، بزنس کیمونٹی کے مسائل کے حل  کے لئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں، الحمد للہ پاکستان میں انڈسڑی تیزی کے ساتھ بحال ہو رہی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer