ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

 ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 6 سالہ بچہ جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) رنگ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے محنت کش کا چھ سالہ بیٹا دم توڑ گیا، لواحقین نے رنگ روڈ کو دونوں اطراف سے بلاک کر دیا، مظاہرین بچےکی لاش کو ریڑھی پررکھ کر احتجاج کرتے رہے۔

شاد باغ کارہائشی محنت کش محمد امین اپنےچھ سالہ اکلوتے بیٹےغلام فرید کیساتھ ریڑھی پر پاپڑ بیچا کرتا ہے۔ رنگ روڈ کی سروس لائن پر محمد امین پاپڑ بیج رہا تھا، اس کا چھ سالہ بیٹا بھی ساتھ ریڑھی پر بیٹھاہوا تھا کہ اسی دوران لوہے سے لدی ایک ٹریکٹر ٹرالی نے ریڑھی کو ٹکر مار دی جس سے اس کا بیٹا گرکر ٹرالی کے ٹائروں تلے روندا گیا۔

بچے کی موت کے بعد مقامی افراد نے بچے کی لاش کو اسی ریڑھی پر رکھ کر رنگ روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر کے احتجاج شروع کر دیا۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ پولیس موقع پر دیر سے پہنچی اور جائے حادثہ پر پہنچ کر خوش گپیوں میں مصروف رہی۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ پر حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں جس کی وجہ رنگ روڈ کی انتظامیہ ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو گرفتارکر لیا ہے۔ مقامی افرادکی مداخلت کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے اور رنگ روڈ کوعام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔