گرا ں فروشی پر سزا اور جرمانے بڑھانے کی تجویز، مسودہ قانون تیار

گرا ں فروشی پر سزا اور جرمانے بڑھانے کی تجویز، مسودہ قانون تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پرائس کنٹرول اتھارٹی کے قیام کے لئے مسودہ قانون تیار، مسودے میں گراں فروشی پر سزا اور جرمانے بڑھانے کی بھی تجویز دی گئی۔

پنجاب حکومت نے گراں فروشی کے خلاف سخت اقدامات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر چیک اینڈ بیلنس کیلئے اسمبلی سے قانون منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا، مسودہ قانون اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، اتھارٹی میں زراعت اور خوراک کے محکموں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے گا جبکہ سیاسی شخصیات کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔

گراں فروشی میں حکومتی اہلکاروں کے ملوث ہونے اور ثابت ہونے پر انہیں بھی سزا دینے کی تجویز دی گئی ہے، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کے دورے کا پابند بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer