ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ;غیر رسمی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر غور

 اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ;غیر رسمی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس  ہوا۔ 

اعلامیہ نائب وزیراعظم آفس  کے مطابق اجلاس میں آئندہ بجٹ کے لیے ٹیکس پالیسی تجاویز کا جائزہ لیا گیا،کمیٹی نے ٹیکس پالیسی آفس کی جانب سے تیار کردہ تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 اجلاس میں غیر رسمی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر غور  کیا گیا ۔ اجلاس میں ٹیکس نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے اور ریونیو میں اضافے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا ۔ ۔ کمیٹی کو ہدایت دی کہ ایسی پالیسی اقدامات تیار کیے جائیں جو ریونیو میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور معاشی نمو کو بھی فروغ دیں۔