ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کا شہدائے پولیس کے بچوں کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ

آئی جی پنجاب کا شہدائے پولیس کے بچوں کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آئی جی پنجاب  نے  شہدائے پولیس کے بچوں کے احسن اقدام اٹھالیا ۔لیپ ٹاپ سے محروم بچوں کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جن بچوں کولیپ ٹاپ نہیں ملا انھیں اس سے نوازا جائے گا۔لیپ ٹاپ سے محروم بچوں کی تمام ریجنز سے تفصیلات طلب کرلی گئیں
شہدائے پولیس کے جن بچوں کو لیپ ٹاپ نہیں مل سکے تمام ریجنز سے ان کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔شہدائے پولیس کےجو بچے بی اے،ایف اے آئی ٹی اور آئی سی ایس میں زیر تعلیم ہیں اوران کو لیپ ٹاپ نہیں ملے ان کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔

شہید کا عہدہ،بچے کا نام ،رابطہ نمبر اور بچہ کون سے پروگرام میں زیر تعلیم تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔آئی جی پنجاب کےحکم پر ڈی آئی جی ویلفئیر اینڈ فنانس نے تمام متعلقہ افسروں کو مراسلہ بھجوادیا۔