ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں جدید ماڈل فش مارکیٹ کے منصوبے کا پی سی ون منظور

لاہور میں جدید ماڈل فش مارکیٹ کے منصوبے کا پی سی ون منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں جدید ماڈل فش مارکیٹ کے منصوبے کا پی سی ون منظور ہوگیا ۔ 
کاہنہ کاچھا میں عالمی معیار کی ماڈل فش مارکیٹ تعمیر کی جائے گی۔فش مارکیٹ منصوبے پر عملی کام جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔ جدید ماڈل فش مارکیٹ2 سال میں مکمل کی جائے گی۔
منصوبے پر تقریباً 10ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے ۔ماڈل فش مارکیٹ میں جدید اوکشن ہال قائم کئے جائیں گے۔فش آؤٹ لیٹس، کولڈ سٹوریج اور ریٹیل شاپس منصوبے کا حصہ ہوں گی۔
فوڈ کورٹ، پراسیسنگ یونٹس اور جدید سہولیات بھی فش مارکیٹ میں شامل ہے ۔جدید فش مارکیٹ سے معیاری اور تازہ مچھلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔