سٹی 42: شہر لاہور میں بارش شروع ہوگئی
مال روڈ کے اطراف بوندا باندی شروع ہوگئی ۔ فیروزپورروڈ ، کوٹ لکھپت ، ٹاؤن شپ ، جوہر ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن کےارد گرد بھی بارش شروع ہوگئی
گرمی میں موسم خوشگوار ہوگیا۔
شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری شروع ہوگئی ۔وحدت روڈ ، ایبٹ روڈ، منٹگمری روڈ، شملہ پہاڑی میں ژالہ باری ہو رہی ہے ۔
جیل روڈ، مال روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے.
نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور اطراف میں بارش کے ساتھ ژالہ باری ہو رہی ۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی نیلی ٹرف پر سفید چادر بچھ گئی۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا تربیتی کیمپ بھی بارش کے باعث روک دیا گیا
اب تک ہیڈ آفس گلبرگ میں 2.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔لکشمی چوک 0.4 ملی میٹر ، اپر مال 0.2 ملی میٹرریکارڈ ہوئی ۔فرخ آباد 3.4 ملی میٹر ،گلشن راوی 8 ملی میٹر ریکارڈ
اقبال ٹاؤن 3.4 ملی میٹر ، سمن آباد 6.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔