ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کا سولر پینلز کی درآمدی قیمتوں سے متعلق بڑا فیصلہ

ایف بی آر کا سولر پینلز کی درآمدی قیمتوں سے متعلق بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خا ن: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے درآمدی سولر پینلز کیلئے نئی ویلیوایشن رولنگ جاری کرتے ہوئے کسٹمز ڈیوٹی کے تعین کیلئے نئی درآمدی ویلیوز نافذ کر دی ہیں۔

 ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر سولر پینلز کی نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں جبکہ پرانی ویلیوایشن رولنگ 2012/2025 واپس لے لی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ٹئیر ون سولر پینلز کی کسٹمز ویلیو 0.105 ڈالر فی واٹ مقرر کی گئی ہے جبکہ نان ٹئیر ون سولر پینلز کی ویلیو 0.095 ڈالر فی واٹ طے کی گئی ہے۔ ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ ایس کے ڈی حالت میں درآمد کیے جانے والے سولر پینلز پر 12.5 فیصد کم ویلیو لاگو ہو گی۔

 جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق زیادہ انوائس ویلیو پر ڈیوٹی اور ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ نئی کسٹمز پالیسی کے تحت سولر پینلز کی درآمد پر نیا نظام نافذ کر دیا گیا ہے تاکہ عالمی قیمتوں کے مطابق ڈیوٹی اور ٹیکس کا درست تعین ممکن بنایا جا سکے۔

ایف بی آر نے بتایا کہ جِنکو، لونگی، ٹرینا اور جے اے سولر سمیت مختلف عالمی برانڈز کو ٹئیر ون فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق نئی ویلیوز اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مقرر کی گئی ہیں۔