ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب: جدید ٹریفک نظام کیلئے پروونشل ٹریفک مینجمنٹ اینڈ کمانڈ سینٹر کے قیام کی منظوری

 پنجاب: جدید ٹریفک نظام کیلئے پروونشل ٹریفک مینجمنٹ اینڈ کمانڈ سینٹر کے قیام کی منظوری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے صوبے میں پروونشل ٹریفک مینجمنٹ اینڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ قربان لائنز میں کثیرالمنزلہ عمارت کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اس منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد سسٹم کی مانیٹرنگ کیلئے سنٹرلائزڈ کنٹرول سسٹم قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کمانڈ سینٹر میں ٹریفک کنٹرول، لائسنسنگ سمیت 11 مختلف شعبوں کی نگرانی کی جائے گی، جبکہ تمام اضلاع کو اس سسٹم کے ساتھ منسلک (انٹیگریٹ) کیا جائے گا تاکہ انفورسمنٹ اور مانیٹرنگ مزید مؤثر بن سکے۔

وقاص نذیر کے مطابق اس منصوبے پر تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت آئے گی جو پولیس کے رِنگ فینسنگ فنڈز سے استعمال کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کثیرالمنزلہ عمارت اور کمانڈ سینٹر کا منصوبہ 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، جبکہ رواں مالی سال میں اس کی تعمیر کیلئے کنٹریکٹ جاری کر دیا جائے گا۔