ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکی میں کرد علیحدگی پسندی کا خاتمہ، پاکستان کا خیرمقدم

ترکی میں کرد علیحدگی پسندی کا خاتمہ، پاکستان کا خیرمقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ ملکر دہشت گردی کی تمام شکلوں کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کرد ورکرز پارٹی (پی کے کے)  کی قیادت کے پارٹی کو تحلیل کر کے ترکیہ کے ساتھ شامل رہ کر  وفاق کی سیاست کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ" پی کے کے" پارٹی  کی تحلیل ترکیہ کو دہشت گردی سے پاک کرے گی اور یہ مستقل امن کی جانب اہم قدم ہے، جس کا پاکستان خیر مقدم کرتا ہے۔

ایکس پر اپنی ایک پوسٹ  میں شہباز شریف نے لکھا کہ "یہ تاریخی پیشرفت ترکی کی قیادت، میرے عزیز بھائی صدر رجب طیب اردوان اور ترکی قوم کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، جو مفاہمت، اتحاد اور استحکام کی طرف اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی دہشت گردی کی ہر شکل کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

قبل ازیں وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بھی اس پیشرفت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: "پاکستان پی کے کے کے تحلیل ہونے کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔"