ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ٹریلین ڈالر کے سودے؛ ٹرمپ سعودیہ سے کل دوحا، پرسوں یو اے ای جائیں گے

ایک ٹریلین ڈالر کے سودے؛ ٹرمپ سعودیہ سے کل دوحا، پرسوں یو اے ای جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   صدر ڈونلڈ ٹرمپ  بدھ کو قطر کے دورے  کا آغاز کریں گے، دوحا سے تجارتی اور سٹریٹیجک معاہدے کرنے کے بعد وہ اسی مشن پر متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

  ٹرمپ جمعرات کو متحدہ عرب امارات میں اپنا مشرق وسطیٰ کا دورہ ختم کریں گے۔  ان دوروں سے امریکہ کو  1 ٹریلین ڈالر کے سودے حاصل کرنے کی امید ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قطر کا  دورہ ان ہنگامہ خیز خبروں کے درمیان ہو رہاہے کہ قطری شاہی خاندان امریکی صدر کو ایئر فورس ون کے متبادل کے طور پر استعمال کرنے کے لیے 400 ملین ڈالر کا بوئنگ جیٹ تحفہ دے رہا ہے، جس پر سیاسی میدان میں ہر طرف سے تنقید کی گئی لیکن صدر ٹرمپ نے یہ تحفہ قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔