ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید قربان سے قبل کیٹل مینجمنٹ کمپنی کا گاڑیاں رینٹ پر لینے پر غور

عید قربان سے قبل کیٹل مینجمنٹ کمپنی کا گاڑیاں رینٹ پر لینے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عیدالاضحیٰ سے قبل کیٹل مینجمنٹ کمپنی نے ماڈل کیٹل مارکیٹ میں عملے کی نقل و حمل میں سہولت کے لیے گاڑیاں کرائے پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمپنی نے 1 ریوو ڈالہ، 1 ہائی ایس گاڑی اور 1 الیکٹرک گالف کارٹ رینٹ پر حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ گاڑیاں عید سے قبل ماڈل مویشی منڈی کے آپریشنل انتظامات کے لیے استعمال ہوں گی۔

ریوو ڈالہ کو 20 روز کے لیے رینٹ پر لیا جائے گا، ہائی ایس گاڑی کو 10 روز کے لیے رینٹ پر حاصل کیا جائے گا، الیکٹرک گالف کارٹ سروس ڈرائیور کے ساتھ فراہم کی جائے گی، جو 12 گھنٹے روزانہ کام کرے گی۔
ریوو ڈالہ اور ہائی ایس سمیت تمام رینٹ پر حاصل کی جانے والی گاڑیاں 24 گھنٹے سروس فراہم کریں گی تاکہ کمپنی کے اسٹاف کو فیلڈ میں بروقت سہولت میسر آ سکے۔

رپورٹ کے مطابق ان گاڑیوں اور ڈرائیورز کے کرائے پر آنے والی مجموعی لاگت 15 لاکھ 60 ہزار روپے ہوگی۔