ویب ڈیسک : پی سی بی نے قومی وائٹ بال ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا،نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور معروف کوچ مائیک ہیسن کو نیا ہیڈ کوچ مقررکیاگیا ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹویٹ کے ذریعے مائیک ہیسن کی تقرری کا اعلان کیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ کے نامور کرکٹر مائیک ہیسن کی تقرری کوچیز کے امیدواروں کی موصول ہونیوالی درخواستوں سے کی گئی ہے۔مائیک ہیسن 26 مئی سے قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔مائیک ہیسن کی پہلی اسائنمنٹ بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے ہوگی۔ مائیک ہیسن کی کوچنگ میں پی ایس ایل نائن کا ٹائٹل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتا تھا اور وہ پی ایس ایل ٹین میں اسلام یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
