ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایچ ای سی کے نام پر جعلساز گروہ ڈگریوں کی تصدیق کرنے لگا ، ویب سائٹ لنک بنا رکھا

ایچ ای سی کے نام پر جعلساز گروہ ڈگریوں کی تصدیق کرنے لگا ، ویب سائٹ لنک بنا رکھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:جعلساز گروہ ایچ ای سی کے نام پر شہریوں سے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے فراڈ کرنے لگا، تصدیقی طریقہ سے لاعلم شہریوں اور طلباء سے پیسے بٹورے جانے لگے، جعلساز گروہ نے باقاعدہ ویب سائٹ لنک بنا رکھا ہے۔

تفصیلات کےمطابق شہریوں ،طلباء کو متعلقہ لنک پرمعلومات اپلوڈ کرکے جعلی فیسیں وصول کی جانے لگیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے طلبا کو خبردار کر دیا گیا.

ترجمان ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ ایک گروہ ڈگریوں کی تصدیق کے نام پر فراڈ ،بلیک میل کر رہا ہے، ایسے کسی بھی گروہ سے ڈگری سے متعلق معلومات شیئر نہ کریں۔

کوئی شخص ڈگری کی تصدیق کیلئے کال کرے تو فوری رپورٹ کریں، ڈگریوں کی تصدیق کیلئے کمیشن از خود کسی کے ساتھ رابطہ نہیں کرتا ، ایچ ای سی صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے ڈگریوں کی تصدیق کرتا ہے ۔

ڈگریوں کی تصدیق کیلئےکسی بھی شخص کو ایچ سی میں نامزد نہیں کیا ، ایچ ای سی نے ویب سائٹ پر بھی ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا۔