ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یقینی حادثہ مہارت اور حاضر دماغی نے ٹال دیا

یقینی حادثہ مہارت اور حاضر دماغی نے ٹال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 گائرو ڈی اطالیا سائیکل ریس میں شریک سائیکلسٹ کے ساتھ انہونی ہو گئی لیکن سائیکلسٹ نے مہارت اور حاضر دماغی کے ساتھ خود کو بڑے حادثہ سے بچا لیا اور ایک ناسمجھ حیوان کو بھی بچا لیا۔ 

البانیہ کے پہاڑی علاقہ میں  پرائم سائیکلنگ ایونٹ  گائرو ڈی اطالیا سائیکل ریس  میں اس وقت دلچسپ سورتحال پیدا ہو گئی جب  پہاڑی سڑک پر ایک پہاڑی بکری بدحواسی کے ساتھ بھاگتی ہوئی ریس کرتے ہوئے سائیکلسٹوں میں گھس گئی اور ایک سائیکلسٹ سے تقریباً ٹکرا گئی۔

نیوزی لینڈ کے سائیکلسٹ سے  بکری ٹکرارہی تھی تو انہوں نے مہارت کے ساتھ اپنی سائیکل کو زرا سا ترچھا کیا اور اس کا رخ اس سمت موڑ دیا جدھر بکری تیز رفتار کے ساتھ جا رہی تھی، سائیکل کچھ آگے بڑھی اور اس سے ٹکراتی ہوئی بکری کے لئے ٹکرائے بگیر آگے جانے کی جگہ بن گئی، تیز رفتار بکری سائیکل کے ساتھ مس ہوتی ہوئی آگے نکل گئی۔

 سائیکلسٹ بھی بچ گئے اور بکری بھی زخمی ہونے سے بچ گئی،، اس لمحے کے فوراِ بعد بہت خوبصورت پہاڑی بکری نے چھلانگ لگا کر سڑک کے کنارے چوڑی برساتی ڈرین کو عبور کیا اور پہاڑی پر چڑھ گئی۔

سائیکلسٹ ڈیون اسمتھ اتوار کے روز البانیہ میں ریس کی 99.4 میل طویل اسٹیج میں شریک تھے جب انہوں نے سڑک کے ساتھ بکریوں کا ایک چھوٹا سا ریوڑ دیکھا۔

حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بکری ہوا میں چھلانگ لگا کر آئی۔ سڑک پر کئی سائیکلسٹ موجود تھے لیکن  سمتھ نے پہلے ہی جان لیا کہ بکری ان سے ہی ٹکرائے گی، انہوں نے پھر اپنی مہارت استعمال کی اور یقینی ایکسیڈنٹ سے بچ گئے۔