ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے، چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ

چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے، چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ڈبلن میں کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس سے ملاقات کی جس میں وویمن کرکٹ ٹیموں کی سیریز پر بات چیت کی گئی۔

 چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے محسن نقوی کو آئرلینڈ ٹیم کی شرٹ اور کیپ تحفے میں پیش کی۔اس موقع پر برائن میک نیس کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے سال اگست -ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، وویمن کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا بھی جلد جائزہ لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے، پاکستان نے ہمیشہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لیے بہترین سیکیورٹی فراہم کی ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دورۂ آئرلینڈ کے لیے بہترین انتظامات پر برائن میک نیس کا شکریہ ادا کیا۔

 یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ آئرلینڈ میں موجود ہیں ۔