ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کا پہلا پلگ اینڈ پلے طرز پر گارمنٹ سٹی قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب کا پہلا پلگ اینڈ پلے طرز پر گارمنٹ سٹی قائم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب کا پہلا پلگ اینڈ پلے طرز پر گارمنٹ سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور منسٹر انڈسٹری چوہدری شافع حسین کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں دی گئی بریفننگ کے مطابق گارمنٹ سٹی میں ویونگ،ڈائینگ،دیگر متعلقہ یونٹ قائم ہوں گے، گارمنٹ سٹی میں گرین انرجی /سولر انرجی سسٹم قائم کئے جائیں گے، پہلے گارمنٹ سٹی پائلٹ پروجیکٹ کے بعد بتدریج دیگر علاقوں میں بھی گارمنٹ سٹی قائم ہوں گے جبکہ گارمنٹ انڈسٹری کےلئے ورکرز کی ٹیکنکل ٹریننگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں سینٹر پرویز رشید ، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری ، چیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز، کمشنر پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ پہلے پلگ اینڈ پلے گارمنٹ سٹی میں تمام سہولیات میسر ہوں گی ، شیڈ اور دیگر سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی۔