ٹریفک پولیس افسران کی من مانیاں، سیٹوں پرمن پسند وسفارشی جونئیرز تعینات کردیے

 ٹریفک پولیس افسران کی من مانیاں، سیٹوں پرمن پسند وسفارشی جونئیرز تعینات کردیے
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹریفک پولیس پنجاب میں سی ٹی اوز اور ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران کی من مانیاں، سنئیر رینک کی سیٹوں پر من پسند وسفارشی جونئیرز کو تعینات کر دیا۔

مراسلے کے مطابق سنئیر ٹریفک وارڈنز  ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو غلط تقرریوں پر پیش ہوکر آگاہ کردیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے ٹریفک وارڈنز گریڈ سولہ  کی سیٹ پر تعینات  ٹریفک وارڈنز کو فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔ 

مراسلے کے مطابق سنئیر ٹریفک وارڈنز کو فیلڈ یا دفتر میں ٹریفک وارڈنزکے ماتحت تعیناتی برداشت نہیں کی جائےگی۔

واضح رہے کہ ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک رفعت بخاری نے تمام سی ٹی اوز اورڈی ٹی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا۔

Bilal Arshad

Content Writer