ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈسٹری میں کام کیسے ملتا ہے؟ اداکارہ غنیٰ علی کا اہم انکشاف

انڈسٹری میں کام کیسے ملتا ہے؟ اداکارہ غنیٰ علی کا اہم انکشاف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری میں کام ملنا اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ آپ کس لابی کے فنکار ہیں۔

  اداکارہ غنیٰ علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شوبز انڈسٹری میں کام ملنے یا نہ ملنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کام ملنا سب سے پہلے آپ کی قسمت پر منحصر ہوتا ہے جبکہ دوسرا یہ کہ آپ کس لابی سے منسلک ہیں، انہوں نے نجی ٹی وی چینلز کے نام لیتے ہوئے مزید کہا کہ کچھ چینلز پر کچھ فنکاروں کے ہی چہرے نظر آتے ہیں۔

اداکارہ غنیٰ علی نے کہا کہ اُن کے خیال میں قسمت بھی بہت بڑا کردار ادا کرتی ہے، مثال کے طور پر وہاج علی اور عمران اشرف کو دیکھ لیں، وہ آئے انڈسٹری میں محنت کی اور آج وہ کس مقام پر ہیں۔ غنیٰ علی کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ ٹھان لیں کہ کچھ کر کے دکھانا ہے اور پھر اللّٰہ آپ کو چن لیں کہ اُس ذات نے آپ کو نوازنا ہے تو پھر آپ سے کوئی شہرت چھین نہیں سکتا۔

Ansa Awais

Content Writer