ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

پولیس افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب شعیب دستگیرنے 08 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئےڈی ایس پی/ ڈی او سی ٹی ڈی میانوالی غلام جعفر کو ایس ڈی پی او شاہ پورسرگودھا،  ایس ڈی پی او شاہ پورسرگودھا سید ذوالفقار علی گیلانی کو ایس ڈی پی اوفتح جنگ اٹک، ایس ڈی پی اوفتح جنگ اٹک محمد نواز سیال کو ایس ڈی پی اوماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ کی خالی آسامی پر ڈی ایس پی انوسٹی گیشن تعینات کر دیا۔

آر او سی ٹی ڈی سرگودھاشوکت علی کو ایس ڈی پی اوصدر میانوالی، ایس ڈی پی اوصدر میانوالی شبریزحسین کی خدمات مزید تعیناتی کے لئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب کے سپرد کر دیا۔ ڈی ایس پی ٹریننگ اینڈ ٹریفک پی ایچ پی ہیڈ کواٹر لاہور ریاض شاہد کو ڈی ایس پیI- اینٹی رائٹ یونٹ لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی بلڈنگز آپریشنلائزیشن پی ایچ پی ہیڈ کواٹر لاہور سعید الرحمان رانا کو ڈی ایس پی وی وی آئی پی سیکیورٹی ٹولاہور کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا جبکہ تقرری کے منتظر، ڈی ایس پی جاوید اقبال کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ٹو فیصل آباد کی خالی آسامی پرتعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer